18 جولائی 2012 - 19:30

کراچی میں جاری پر تشدد واقعات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلاک ہونیوالوں کی تعداد 16 ہوگئی.

ابنا: پاکستانی ذرائع کے مطابق آج صبح کراچی کے مختلف علاقوں شومارکیٹ گارڈن ،نارتھ کراچی کے ایوب گوٹھ اور سائٹ کے علاقے بنارس میں مسجد کے پیش امام سمیت 3 افراد کو قتل کردیا گیا –ادھر بفرزون ميں رينجرز کي گاڑي کے قريب ایک رکشہ میں بم دھماکے کے باعث رکشہ ڈرايئور ہلاک اوررينجرز کے دو اہلکاروں کےعلاوہ ايک خاتون زخمي ہوئي جبکہ گذشتہ روز کے دوسرے پرتشدد واقعات میں ایک پولیس اہلکار سمیت 12 افراد جان بحق ہوگئے -......../169